Code : 1978 23 Hit

یمن میں عید غدیر کی مناسبت پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں لوگ آج عید غدیر کی مناسبت سے سڑکوں پر آئے اور اس عظیم عید کا جشن منایا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں لوگ آج عید غدیر کی مناسبت سے سڑکوں پر آئے اور اس  عظیم  عید کا جشن منایا ،رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ گیس بنانے والے افراد نے عید کی مناسبت سے اور امریکہ کے خلاف متعدد بینر اٹھائے ہوئے تھے ،صنعا کے مئیر حمودعباد نے اس اس ریلی میں تقریر کرتے ہوئے اس عظیم عید کی یمنی عوام خاص طور پر انصاراللہ کے رہبر کو اور مختلف سیاسی افراد نیز اسلامی امت کو مبارکباد دی اس کے بعد مختلف شعراء نے امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی مدح میں اشعار پڑھے، انہوں نے مزید کہا کہ انصاراللہ کے موجودہ لیڈر بدرالدین حوثی نے اپنے دین کے لیے جان کی بازی لگائی ہے ی،اد رہے کہ کل رات بھی صنعا  میں مختلف جگہوں پر عیدغدیر کی مناسبت سے نور افشانی کی گئی اور جشن منایا گیا ۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम