Code : 1063 25 Hit

ایران میں ولی فقیہ کی حکومت اللہ کی عظیم نعمت ہے:آیت اللہ ہمدانی

آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ پہلی نعمت، ولایت فقیہ کی نعمت ہے کہ جس کی بہت زیادہ ضرورت اوراہمیت ہےاور بادشاہوں کی تاریخ کا مطالعہ کرکے اس نعمت سےآگاہ ہونا چاہیئے اورہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ امام خمینی ملت کےحامی تھی۔ لوگ اپنےاوپر اعتماد کرکے اور بہادری کے ساتھ ولایی حکومت کو تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نےمکتب اہل بیت علیہم السلام سےسبق حاصل کیا ہوا تھا اور آج امام خامنہ ای کی صورت میں یہ سلسلہ جاری ہے۔

ولایت پورٹل:ایران کے صوبہ مازندران کی مسلح افواج نے گذشتہ دنوں ساری میں حضرت آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے اس ملاقات میں کہا ہے کہ قرآن کریم میں جس ایک اہم موضوع کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے وہ نعمت کا شکرادا کرنا ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے مزید کہا ہے کہ نعمتوں کی شناخت، قدردانی اوران کی حفاظت کرنا بھی ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔اللہ تعالیٰ سورج، آسمان اور زمین اوردیگرنعمتوں کو یاد دلاتا ہے تاکہ ان نعمتوں کا شکر ادا کریں کہ جن کو شمارکرنے سے ہم عاجز ہیں۔
انہوں نے اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنےکو ایک عظیم انسانی فریضہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امام صادق علیہ السلام سےنقل ہوا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے وجود مبارک سے بالاترکوئی نعمت موجود نہیں ہے۔
عالم تشیع کے عظیم مرجع آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نےتمہیں انتہائی اعلیٰ ثقافت اورسیاست عطا کی ہے تاکہ اس کی نعمتوں کا شکرادا کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلی نعمت، ولایت فقیہ کی نعمت ہے کہ جس کی بہت زیادہ ضرورت اوراہمیت ہےاور بادشاہوں کی تاریخ کا مطالعہ کرکے اس نعمت سےآگاہ ہونا چاہیئے اورہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ امام خمینی ملت کےحامی تھی۔ لوگ اپنےاوپر اعتماد کرکے اور بہادری کے ساتھ ولایی حکومت کو تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نےمکتب اہل بیت علیہم السلام سےسبق حاصل کیا ہوا تھا اور آج امام خامنہ ای کی صورت میں یہ سلسلہ جاری ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے مسلح افواج کے جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح ہونے کو دوسری نعمت قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ اس چیز نے دشمنوں کے دلوں میں خوف وہراس پیدا کررکھا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ مسلح افواج کو نظریاتی، ثقافتی، انٹیلی جنس ،جنگی وسائل اور روحانی طور پر آمادہ و تیارہونا چاہیے۔ البتہ دو لحاظ سے اس آمادگی کی اہمیت ہے ایک دشمنوں کے مقابلے کے لئے اوردوسرا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے۔


0
شیئر کیجئے:
0
ربانی17 April 2019 01:59 pm
thank u
پاسخ
फॉलो अस
नवीनतम