Code : 1974 16 Hit

شامی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی شاندار کامیابی؛خان شیخون 5سال بعد دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز گزشتہ رات نہایت حساس اور اسٹریٹجک علاقہ خان شیخون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ولایت پورٹل:روسیاالیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان خونی جھڑپوں کے بعد سرکاری فوج نے خان شیخون کوتکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے،تفصیلات کے مطابق خان شیخون کے بعض علاقوں میں اب بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، شامی فوج کی کاروائی میں متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں،واضح رہے کہ خان شیخون پر امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے 2014 میں قبضہ کرلیا تھا،خیال رہے کہ خان شیخون، انتہائی اہم اور حیاتی شاہراہ پر واقع ہے یہ علاقہ آزاد ہونے کی صورت میں حلب دمشق شاہراہ، پوری طرح سے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہو جائے گی۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम