Code : 1410 10 Hit

عالمی براداری نے جوہری معاہدہ کے تحفظ میں صرف زبانی جمع خرچ کیا ہے:ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ جوہری معاہدے کے تحفظ کےلئے اب تک عالمی برادری نے کوئی اقدام کرنے کے بجائے صرف بیانات ہی دیے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چین اور روس پر زور دیا ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں،ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک کثیرالجہتی عالمی نظام کو تحفظ دینے اور یک طرفہ عالمی نظام سے بچنے کے لیے ایران اور چین کو ایک ساتھ سوچنے اور کام کرنے کی ضرورت ہے،جواد ظریف نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ جوائنٹ کمپری ہینشن پلان آف ایکشن یا جے سی پی او اے کے نام سے معروف جوہری معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے چین روس، جرمنی، برطانیہ، فرانس اور امریکا کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے نتیجے میں تہران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی صورت میں ایران پر لگی بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کردی گئی تھی، تاہم گزشتہ برس امریکی صدر سے اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا،جواد ظریف کہنا تھا کہ اگر عالمی برادری، جوہری معاہدے کے اراکین ممالک اور ہمارے دوست چین اور روس اس کو برقرار رکھنا چاہیں تو اس کے لیے ٹھوس اقدام اٹھانا ہوں گے تاکہ ایرانی عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम