رواں ہفتہ میں انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ہو گا:عراقی انتخابی کمیشن

عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں ہے کہ ملک کی عدلیہ آنے والے گھنٹوں میں شکایات کے نتائج کا جائزہ لے گی اور اس ہفتے کے آخر میں انتخابی نتائج کے حتمی اعلان کے امکان پایا جاتا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں امید ہے کہ اس ملک کی عدلیہ آنے والے گھنٹوں میں شکایات کے نتائج کا جائزہ لے گی اور اس ہفتے کے آخر میں انتخابی نتائج کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق عراقی انتخابی کمیشن کی میڈیا ٹیم کے رکن عماد جمیل محسن نے کہا کہ ملک کی عدلیہ چند گھنٹوں میں انتخابی شکایات، جن کی تعداد 1430 سے زیادہ ہے، پر کاروائی مکمل کر لے گی۔
 انہوں نے زور دے کر کہاکہ اس طرح کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور ہر حلقے میں انتخابی نتائج اور جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہےنیزاور ممکنہ طور پر اس ہفتے کے آخر میں نتائج کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔
 جمیل محسن نے مزید کہاکہ شکایات کی بنیاد پر جو تبدیلی آئی ہے وہ اربیل، نینوا، کرکوک، بغداد اور بصرہ کے ابتدائی نتائج میں اعلان کردہ پانچ نشستوں پر مشتمل ہوگی اور یہ تبدیلی بیلٹ بکسوں کی منسوخی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
 عراقی عہداہ دار نے گزشتہ اتوار کو عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وا ع کو بتایا کہ انتخابات کے ابتدائی نتائج کے بارے میں شکایات نے نتائج پر گہرا اثر ڈالا ہےکیونکہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے بیلٹ بکس نے کچھ سیاسی جماعتوں کی کئی نشستیں تبدیل کر دی ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین