Code : 1391 13 Hit

ہندوستانی جیل میں ہندو قیدیوں کا روزہ رکھ کر مسلمان قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

ہندوستان کی تہاڑ جیل میں تقریباً ایک سو 50 ہندو قیدیوں نے اپنے ساتھی مسلمان قیدیوں کے ساتھ " روزہ " رکھ کر اظہار یکجہتی کیا۔

ولایت پورٹل:ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی تہاڑ جیل میں تقریباً ایک سو 50 ہندو قیدیوں نے اپنے ساتھی مسلمان قیدیوں کے ساتھ " روزہ "  رکھ کر اظہار یکجہتی کیا،اطلاعات کے مطابق تہاڑ جیل کے ایک افسر کے مطابق ہرسال ہندو قیدیوں میں روزہ رکھنے کے رحجان میں اضافہ ہورہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس تقریباً 59 ہندو قیدیوں نے ماہ رمضان میں روزے کے اوقات میں خود کو کھانے پینے سے دور رکھا،رپورٹ کے مطابق تہاڑ کی مختلف جیلوں میں تقریباً 16 ہزار 665 قیدی موجود ہیں جس میں سے تقریباً 2 ہزار 658 ہندو اور مسلمان قیدیوں نے روزہ رکھا،انہوں نے بتایا کہ جیل حکام کی جانب سے مذکورہ قیدیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تاہم گزشتہ برس کے مقابلے میں ہندو قیدیوں میں روزہ رکھنے کے رحجان میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम