ولایت پورٹل:حماس کی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوازی بہرام نے تاکید کی کہ امریکہ اور صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے حقوق پامال کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
برہوم نے اس سلسلہ میں مزیدکہا کہ مغربی پٹی کی بستیوں کو "اسرائیل میں شامل کرنے کے لئے امریکی صہیونی تعاون نئے منصوبے کے آغاز کا اعلان واشنگٹن اور تل ابیب کی فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
مذکورہ فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت اور امریکہ اس جارحیت کے نتائج کے ذمہ دار ہیں، فلسطینی عوام اپنے تاریخی حقوق کے تحفظ کے لئے ایک لمحہ کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین اپنے عوام کے لئے ہی رہے گا جو اس علاقے کے حقیقی مالک ہیں اور امریکہ و اسرائیل دو شیطانی طاقتیں چاہے کتنی ہی طاقت ور اور متحد کیوں نہ ہو ں اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔
حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی زوال کی راہ پر گامزن ہیں اور فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک اپنی سرزمین کو واپس لینے کے لیے اپنی منزل کی جانب سے رواں دواں ہے۔
برہوم نےمغربی کنارے اور مقبوضہ القدس کے رہائشیوں سے صیہونی حکومت اور امریکہ کا مقابلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے فلسطینی عوام کو متحدہو کرجدوجہد کرنا ہوگی۔
آخر میں انہوں نے جنگ میں داخل ہونے کے لئے مقبول سرگرمی اور مزاحمتی تحریک کو بڑھانے کے لیے وسیع پیمانہ پر عوام کی شمولیت کا مطالبہ کیا ،اور زور دے کر کہا کہ مغربی کنارے اور قدس میں انوکھے آپریشن نے صہیونیوں کے ہوش وحواس اڑا دیے ہیں۔
قابض صیہونی زوال کی طرف گامزن ہیں:حماس
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے نئی صیہونی امریکی سازش کی ناکامی پر زور دیتے ہوئے اعادہ کیا کہ فلسطینی سرزمین اپنےحقیقی مالکوں کی ہی رہے گی۔

wilayat.com/p/2989
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین