Code : 3191 14 Hit

عراق میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے نئے پارلیمانی اتحاد کاقیام

ایک عراقی پارلیمنٹ ممبر نے آئندہ دنوں میں نیا وزیر اعظم نامزد کرنے کے لئے نئے پارلیمانی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:الملومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحاد  النصر کے نمائندہ  علاء سکر نے نداء العراق  نامی  ایک نئے پارلیمانی اتحاد کے وجود میں آنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی گروہ اب بھی حکومتی تشکیل دینے  کے لئے مشورے کر رہے ہیں اور ندا العراق کا اتحاد 10 نمائندوں پر مشتمل ہے جن کا مقصد عراق کے وزیر اعظم کے لئے ایک آزاد شخصیت کو متعارف کرانا ہے،اس گروپ کے ممبروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کا مرکزی نقطہ نظر آزاد اور ٹیکنوکریٹ شخصیات پر مرکوز ہے۔
سکر نے وزارت عظمی کی پوسٹ کو محمد توفیق علاوی کے حوالے کرنے کے طریقہ ٔ کار اور کچھ سیاسی گروہوں کی بدسلوکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے پارلیمانی گروپ کے پاس سات رکنی کمیٹی ہے جو موجودہ صورتحال ، عالمی مالیاتی اور معاشی بحران ، عراقی عوام کے مطالبات اور آنے والے چیلینجوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند روز میں ایسے شخص  کو وزیر اعظم کے لیے نامزد کیا جائے گا جو سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔




1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین