فلسطینی قیدیوں کے فرار نے صہیونی دشمن کی ہوا نکال دی: حماس

حماس کی قسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ جلبوع جیل سے فلسطینی قیدیوں کے فرار نے ایک بار پھر صہیونی دشمن کی سکیورٹی  کےکھوکھلے ہونے کا ثبوت دیا۔

ولایت پورٹل:المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کی قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ مزاحمت نے شروع سے ہی آزادی سرنگ کے ذریعے قیدیوں کے فرار کی قریب سے نگرانی کی تھی ، انہوں نے اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار کا حوالہ دیا دیتے ہوئے کہا کہ اگر فریڈم ٹنل کے ہیروز نے اس بار خود کو زیر زمین سے آزاد کر کے پوری دنیا تک اپنا پیغام پہنچایا ہے تو ہم اپنے آزاد اسیروں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ جلد ہی انہیں زمین کے اوپر سے رہا کرا دیا جائے گا۔
 قسام بریگیڈ کے ترجمان نے زور دیا کہ فلسطینی قیدیوں کی دوبارہ حراست سے دشمن اور اس کی خفیہ ایجنسیوں کی تذلیل مٹ نہیں سکے گی، انہوں نے مزید کہاکہ آپریشن فریڈم ٹنل کے کچھ ہیروز کی دوبارہ گرفتاری ان کے عظیم اقدام کی حقیقت کوچھپا تی نہیں بلکہ  یہ ہمارے فخر اور جنگی قیدیوں کی ہمت اور ثابت قدمی کو بڑھاتی ہے نیز ان لوگوں کی بنائی ہوئی حیرت انگیز بہادری کی تصویر کو چیلنج نہیں کرتی۔
 ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم آزاد فلسطینی قیدیوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کی رہائی نئے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے فریم ورک میں شامل کی جائے گی، حماس کی قسام بریگیڈ کے ترجمان نے زور دیا کہ ان چار قیدیوں کی رہائی کے بغیر قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا ۔
یادرہے کہ صیہونی میڈیا رپورٹس کے مطابق چار فلسطینی قیدی جو حال ہی میں صیہونی جیل سے فرار ہوئے تھے اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا،تاہم صہیونی جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار نے صہیونی حکومت کی سکیورٹی ، سیاسی اور میڈیا اپریٹس کو بہت بڑا صدمہ پہنچایا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین