امریکہ کی وجہ سے پورا خطہ بحران کا شکار ہے:ایرانی صدر

ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا خاتمہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

ولایت پورٹل:ایران ،ترکی اور روس پر مشتمل سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی غرض سے انقرہ روانگی سے قبل تہران ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حسن کا کہنا تھا کہ سلامتی کا معاملہ تینوں ملکوں کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے،انہوں نے کہا شام کو ملا کر ایران، ترکی اور روس ایک ہی خطے میں آباد ہیں،حسن روحانی نے کہا کہ شام کے عوام پچھلے نو سال سے دہشت گردی سمیت متعدد مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں،انہوں نے کہاکہ مشرقی فرات کا علاقہ امریکی فوج کی موجودگی کی وجہ سے بدستور بدامنی کا شکار ہے، جبکہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں اور دہشت گردوں کی حمایت انتہائی تشویشناک ہے،روحانی کا کہنا ہے کہ ہم بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ خطے کے مسائل کو خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کے غلط اقدامات کے نتیجے میں پورا خطہ  بحران کا شکار ہے اور عام لوگوں کو دشوار صورتحال کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی صرف مدد ہی نہیں کر رہا بلکہ حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی شریک ہے،صدر ایران نے واضح کیا کہ خطے میں امریکی مداخلت اور اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہی امن و سلامتی کے حصول کا واحد راستہ ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین