Code : 1971 11 Hit

ایرانی عوام کے خلاف دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہوچکا ہے:ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل

ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوئیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعلی علی‌ عسکری نے کل بجنورد شہر میں ملک بھر کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن مراکز کے پیداوری پروگرام کے دوسرے  سیمینارکی اختتامی تقریب سے خطاب  میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام کے خلاف ہمیشہ ہی دشمنوں کی سازشیں شکست سے اس لئے دوچار ہوئیں کہ ایرانی عوام ہوشیار، آگاہ اور دشمنوں کے فریب میں نہیں آئے،عبدالعلی علی‌عسکری نے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیاں ملک میں پیداواری حجم کے بڑھنے کا باعث بنیں اور یقینی طور پر ایرانی قوم اپنی ہمت و توانائی اور استقامت سے اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائیں گی،ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل نے دشمنوں کی دھمکیوں پر کہا کہ ایران کے دشمنوں نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے پروپگنڈہ کیا اور دھمکیاں دیں تاہم ذرائع ابلاغ کا کردار ایرانی عوام کی استقامت میں موثر واقع ہوا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम