Code : 3046 29 Hit

فلسطینی جوان کو شہید کر کے جسد خاکی کی بےحرمتی؛صیہونیوں کی درندوں کا سر بھی شرم سے جھکا دیا

غزہ کی پٹی کے جنوب میں صیہونی فورسز میں ایک فلسطینی شہری کو شہید کرکے جسد خاکی کے ساتھ بے حرمتی کرتے ہوئے JCP پر لٹکا کر جسد کو منتقل کیا۔

ولایت پورٹل:فلسطینی ویب سائٹ سما کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجی دہشتگردوں  نے اتوار کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرقی قصبہ الفراحین  میں میں نوجوانوں کے ایک گروپ پر بلا اشتعال  فائرنگ شروع کردی  جس کے نتیجہ میں ایک فلسطینی جوان شہید ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ قابض حکومت کی فوجیں امدادی ٹیموں اور شہریوں کو شہداء اور زخمیوں کی لاشوں کی منتقلی کے لئے تنازعہ زون میں داخل ہونے سے روک رہی تھیں۔
صیہونی فوجیوں دہشتگردوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے شہید کے جسد خاکی کی منتقلی کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ جسد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کو  جے سی پی پر  لٹکا کر لے جایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں  صہیونی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے دو بندوق برداروں کو نشانہ بنایا جو سکیورٹی دیوار کے قریب جا رہے تھے اور سرحد پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
صیہونی  سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا  ہے کہ بندوق بردار شمالی خان یونس میں ایک ایک سرحدی چوکی میں داخل ہوئے تھے اور ان افراد کا تعلق ممکنہ طور پر اسلامی جہاد سے ہے۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम