Code : 3508 60 Hit

فلسطین کا دفاع اسلام کا دفاع ہے:جنرل قاسم سلیمانی

شہید سلیمانی کا کہنا ہے کہ فلسطین کا دفاع اسلام کے دفاع کی ایک کڑی ہے اور جو بھی آپ کی پکار سنتا ہے اور توجہ نہیں دیتا ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز چینل نے قدس فورس کے مرحوم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی طرف سے اپنی شہادت سے کچھ عرصہ قبل فلسطین کی قسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف کے نام لکھا گیا ایک خط شائع کیا ہے جس میں قدس فورس کے مرحوم کمانڈر نے محمد الضیف کو ایک زندہ اور بہادر شہید کا لقب دیتے ہوئے بہادر فلسطینی قوم کو سلام کیا ہے جو لاکھوں مسلمانوں کے سامنے محاصرے میں ہے۔
اس خط میں  سردار سلیمانی نے محمد الضیف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاہے کہ ہر ایک کو اس بات کا یقین رکھنا چاہئے کہ دباؤ کتنا بھی کیوں نہ بڑھ جائے  اور پابندیاں کتنی ہی شدت اختیار کیوں نہ کر لیں ایران فلسطین کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
قسام بریگیڈ کے کمانڈر کو لکھے گئے خط میں  قدس فورس کے مرحوم کمانڈر نے اسماعیل ہنیہ پر درود وسلام بھیجتے ہوئے انھیں ایک شجاع اور بہادر مجاہد قرار دیا ہے۔
اس خط میں سردار سلیمانی نے محمد الضعیف کو لکھاہے کہ فلسطین کا دفاع ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہم دنیا وی دولت کے بدلہ اس فرض کو نظرانداز نہیں کریں گے،فلسطین کے دوست ہمارے دوست ہیں اور فلسطین کے دشمن ہماری دشمن ہیں اور یہی ہماری پالیسی رہی ہے اور رہےگی۔
شہید سلیمانی نے زور دے کر کہا: "فلسطین کا دفاع اسلام کے دفاع کی ایک مثال ہے ، اور جو بھی آپ کی پکار سنتا ہے اور توجہ نہیں دیتا ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔
شہید سلیمانی نے مزید لکھا ہے کہ خدا کی مدد سے فتح  کی صبح قریب ہے، حملہ آور صہیونیوں کی موت کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔
آخر میں انھوں نے لکھا کہ  ہم خدا سے دعا  کرتے ہیں کہ خدا ہمیں آپ کے ساتھ رہنے اور  فلسطین کے راستہ میں جام شہادت نوش کرنے کی ہماری نیک تمنا میں ہمیں کامیابی عطا کرے۔
 
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین