Code : 3248 19 Hit

اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد7500 تک پہنچ گئی

اطالوی حکام نے بدھ کے روز کورونا کی وجہ سےملک میں مزید 683 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا جس کے بعد اس یورپی ملک میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7503 ہوگئی۔

ولایت پورٹل:اطالوی حکام نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی وجہ  سےہلاکتوں کی تعداد  683 ہونے  کی وجہ سے اب تک اس ملک میں مذکورہ وباسے مرنے والوں کی تعداد 7503 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں  5210 افراد کےکورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد اس ملک میں  اب تک کی  کل تعداد 74،386 افراد تک پہنچ چکی ہے۔
یادرہے کہ اٹلی میں اب تک   9362 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں لیکن ابھی بھی 57521 افراد مذکورہ وباسے متاثر  ہیں جن میں سے 3489 کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں121000 سے زیادہ افراد کےاس بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد اسے "عالمی وبا" قرار دیا ہے۔
عالمی سطح پر موصول ہونے والے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اب تک  دنیا میں 452168کورونا وائرس کاشکار ہوئے ہیں  جن میں سے20494افراد کی موت ہوچکی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम