یوکرائن میں پیش آنے والی بحرانی صورتحال کا اثر عالمی معیشتوں پر پڑے گا: شامی وزیر اقتصاد

شام کے وزیر برائے اقتصادیات اور خارجہ تجارت نے اس بات پر زور دیا کہ دمشق عالمی بحران کے اثرات سے محفوظ نہیں ہے اور  اس ملک کی حکومت یوکرائن کے اقتصادی بحران کو کم کرنے  اوراقتصادی صورت حال کو منظم کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شام کے وزیر اقتصادیات الخلیل نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے بڑے پیمانے پر ہمیں نقصان پہنچایا ہے اور جنگ کے سالوں کے دوران دہشت گردوں نے ہمارے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو منظم طریقے سے تباہ کر دیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ یوکرائن میں پیش آنے والی بحرانی صورتحال  کا اثر عالمی معیشتوں پر پڑے گا اور اس کے براہ راست اثرات توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں دیکھنے کو ملیں گے،شامی وزیر اقتصادیات نے مزید کہاکہ یوکرائن کے بحران کے نتیجے میں بین الاقوامی میدان میں سیاسی کشیدگی کے علاوہ، ہم دنیا کے ممالک کے درمیان سامان کی نقل و حمل کے اخراجات میں مزید اضافے کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تجارت کے شعبے میں ان مواد کی فہرست کا جائزہ لیا جائے گا جنہیں اس وقت برآمد کرنے کی اجازت ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین