صیہونی غاصبوں کے جرائم فلسطینیوں کی مزاحمت نہیں روک سکتے:جہاد اسلامی

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے جنوبی نابلس میں ایک فلسطینی کی شہادت کے ردعمل میں غاصبوں کے خلاف مزاحمت اور جہاد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ولایت پورٹل:مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی مکمل ذمہ داری کا ذمہ دار ٹھہرایا،یادرہے کہ  حال ہی میں نابلس کے جنوب میں واقع بیتا کے علاقے میں جمیل ابو عیاش کی شہادت ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے جمعے کی شام ایک بیان جاری کیا جس میں صیہونی عسکریت پسندوں کی گولی لگنے سے 21 سالہ فلسطینی کی شہادت پر تعزیت کی گئی،بیان میں کہا گیا ہےکہ بیتا کے علاقے میں مظاہرین کے خلاف قابضین کے جرائم اور فلسطینیوں کی حق آواز کو دبانے کی کوشش ہماری قوم کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جہاد اور جائز مزاحمت جاری رکھنے سے باز رکھنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔
جہاد اسلامی تحریک نے نابلس اور مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں فلسطینیوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قابضین کے خلاف ہمہ جہت مزاحمت تیز ہو جائے گی اور جب تک قابضین کو فلسطین کی مقدس سرزمین سے نکال باہر نہیں کیا جاتا مزاحمت جاری رہے گی۔
یادرہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے اس سے قبل صیہونی غاصبوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین