Code : 3141 39 Hit

سعودی عرب میں ماسک کی قیمت میں 17گنا اضافہ

خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ، میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب میں ماسک کی قیمت 17گنا ہوگئی ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں سوشل میڈیا کے صارفین نے کچھ ایسے میڈیکل اسٹور اور ماسک بیچنے والے اسٹوروں کی نشاندہی کی ہے جو ماسک کو اصلی قیمت سے 17 گنا زیادہ قیمت پر بیچ رہے ہیں۔
سعودی اخبار عکاظ نے ملک کے ایک اہم درآمد کنندہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں موجود ماسک چین سے کچھ عرصہ قبل درآمد کیے گئے تھے اور کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد چین سے ماسک کی درآمد بند ہوگئی ہے،اس وقت گوداموں میں دستیاب ماسک فروخت ہورے ہیں۔
سائبر کارکنوں نے سعودی عرب کی وزارت صحت اور وزارت تجارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں طبی ماسک کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہونے والی زیادتیوں کو روکا جائے ، قیمتیں مقرر کی جائیں اور مقررہ قیمت کی مخالفت کرنے والے مقامات کو بند کردیا جائے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اس ملک میں عمرہ کے سفر معطل کردیئے گئے ہیں۔
 

 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین