Code : 3496 10 Hit

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر کی لاش برآمد

مقبوضہ علاقوں میں تعینات چینی سفیر کی لاش آج تل ابیب کے قریب ان کے اپارٹمنٹ میں ملی۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار ہیرٹیز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ڈو و ؤی کی لاش اتوار کے روز تل ابیب کے قریب ہرٹزلیہ میں واقع ان کےاپارٹمنٹ میں ملی۔
واضح رہے کہ انہوں نے فروری میں اسرائیل میں چین کے سفیر کی حیثیت سے اپنے کام  کا آغاز کیا جبکہ اس سے قبل انہوں نے یوکرائن میں اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے  لیکن موت کی وجہ تاحال پتہ نہیں چل سکی ہے اور پولیس تحقیقات کررہی ہے۔تاہم  اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ جائے وقوعہ پر تشدد کی کوئی علامت نہیں ملی ہے جس کی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی موت مرے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس سفیر کی رہائش گاہ کے آس پاس موجود ہے اور عام لوگوں کو وہاں سے گزرنے سے روکتی ہے ،تاہم ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین