شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کا خون رائگاں نہیں جائے گا:عراقی پارلیمنٹ ممبر

عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کا خون کبھی ضائع نہیں ہوگا۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح سے وابستہ پارلیمنٹ ممبر محمد کریم البلداوی نے بیان کہا کہ فاتح کمانڈروں ، یعنی سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی قربانیوں اور ان کا خون ہرگز رائگاں نہیں جائے گا۔
البلداوی نے کہا کہ ہم ان شہدا کے خون سے وفاداری کرتے ہوئے امریکیوں کو عراق سے بے دخل کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائی حملے  جس کے نتیجے میں فتح کے کمانڈروں اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہوئی ، کو جواب کے بغیر نہیں رہنےدیا جائے گا۔
البلداوی نے مزید کہاکہ داعشی دہشت گردوں ،صیہونیوں اور ان کی حمایت کرنے والے امریکیوں کے خلاف فتوحات الحشد الشعبی سمیت عراقی عوام کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ عراق کو امریکیوں کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے اور حکومت کو ان قوتوں کے اخراج سے متعلق اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھنا چاہئے۔
یادرہے کہ عراق میں امریکی عناصر کے ہاتھوں سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد  عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کے لئے گذشتہ سال ایک قرار داد منظور کی، تاہم ابھی تک ا سپر متعدد وجوہات کی بنا پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین