Code : 4037 17 Hit

امریکی عوام کی سب سے بڑی دشمن خود امریکی حکومت ہے:رہبرمعظم

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید قربان کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست اپنے خطاب میں فرمایا: امریکی عوام سے روس، چین اور ایران کی کوئی دشمنی نہیں ، امریکی حکومت خود امریکی عوام کی سب سے بڑی دشمن ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید قربان کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست اپنے خطاب میں فرمایا: امریکی عوام سے روس، چین اور ایران کی کوئی دشمنی نہیں ، امریکی حکومت خود امریکی عوام کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ دشمن پیدا کرنے کی تلاش میں ہے اور اس سلسلے میں وہ کبھی روس، کبھی ایران اور کبھی چین کا نام لیتا ہے حالانکہ چین ، روس اور ایران کو امریکی عوام سے کوئي دشمنی نہیں ، خود امریکی حکومت ہی امریکی عوام کی سب سے بڑی دشمن ہے۔
رہبر معظم نے اپنے خطاب میں فرمایا: زبانی طور پر انقلابی ہونا کافی نہیں ہے ۔ دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں اپنی طاقت اور قوت کو متمرکز اور ایک جگہ جمع کرنا چاہیے۔
رہبر معظم نے عید سعید قربان کی مناسبت سے ایرانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےفرمایا: عید قربان کا واقعہ تاریخ اسلام کا عظیم واقعہ ہے ۔ در حقیقت ذی الحجہ کا پہلا عشرہ  خاطرات اور واقعات کا عشرہ ہے  یہ سبق آموز عشرہ ہے یہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں تضرع و زاری اور توبہ اور استغفار کا عشرہ بھی ہے۔ یوم عرفہ دعا  اور توبہ کی استجابت کا دن ہے۔
رہبر معظم نے فرمایا: حق کی حمایت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انبیاء علیھم السلام نے معجزات کے باوجود راہ حق میں مشکلات اور سختیوں کا سامنا کیا۔ حضرت موسی (ع) نے معجزات کے باوجود راہ خدا میں مشکلات کا سامنا کیا۔
رہبر معظم نے مؤمنانہ امداد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: جس طرح مؤمنین نے رمضان المبارک اور کورونا وائرس کے آغاز میں امداد رسانی میں بھر پور حصہ لیا اسی طرح آج بھی اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ نیک کاموں میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کریں کیونکہ یہی امور اللہ تعالی اور آئمہ معصومین (ع ) کی رضا اور خوشنودی کا سبب بنتے ہیں۔
رہبر معظم نے فرمایا: طبی عملہ کے اہلکاروں نے کوروناوائرس کی روک تھام اور عوام کو خدمات بہم پہنچانے کے سلسلے میں فداکاری کے شاندار نمونے پیش کئے ہیں۔
رہبر معظم نے دشمن کی طرف سے  ایرانی قوم کو اذیت پہنچانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:   ہمیں دشمن کی سازشوں  کے بارے میں بھی ہوشیار رہنا چاہیے انقلاب اسلامی کی زبانی حمایت کافی نہیں بلکہ دشمن کے مقابلے میں باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ ہمیں دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین