Code : 1886 82 Hit

دہشتگردی کی سب سے بڑی وجہ اسرائیل ہے: ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی سب سے بڑی وجہ اسرائیل ہے

ولایت پورٹل:عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ  کے مطابق ترکیکے دورہ پر آئے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی سب سے بڑی وجہ اسرائیل ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ترکی اور ملائیشیا کو مل کر فلسطین کے مسئلہ کو زندہ رکھنا ہو گا، انقرہ کے ساتھ مل کر فلسیطینوں کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور ترکی دونوں مسلمان ملک ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں،مہاتیر محمد نے کہا کہ بہت سے ممالک ہمیں ٹیکنالوجی نہیں دے رہے لیکن ہمیں ترکی کی طرف سے آفر ملی ہے جس پر مسلم ملک کے بہت شکر گزار ہیں،ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے ترکی سے جلد بات چیت چاہتے ہیں کیونکہ ہم بھی دفاعی میدان میں خود کفیل ہونا چاہتے ہیں۔
سحر


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम