انسان کی تربیت کی سب سے بہترین جگہ ماں ہے:رہبر معظم

رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےتقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی تعلیمات میں انسان کی روحی اور فکری تربیت کے سلسلے میں بہترین اور مضبوط ترین  جگہ ماں کی جگہ ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آن لائن خطاب میں فرمایاکہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف دشمن کسی بھی قسم کی غلطی اور حماقت کا ارتکاب نہیں کرسکتا۔
رہبر معظم نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو خواتین اور ماؤں کے لئے بہترین نمونہ عمل قراردیتے ہوئے فرمایاکہ اسلامی تعلیمات میں انسان کی روحی اور فکری تربیت کے سلسلے میں بہترین اور مضبوط ترین  جگہ ماں کی جگہ ہے۔
رہبر معظم نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت ، یوم مادر اور حضرت امام خمینی (رہ) کی پیدائش کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ  حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی ہر لحاظ سے نمونہ عمل ہے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی میں مختلف قسم کے نشیب و فراز تاریخ میں موجود ہیں ، حضرت فاطمہ نے اپنے باپ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ساتھ ایسی محبت آمیز رفتار اختیار کی کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے اپنی بیٹی کو ام ابیہا کا لقب عطا کیا۔
رہبر معظم نے اسلام اور مغرب کے درمیان عورت کے مقام کے سلسلے میں نمایاں فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ عورت کے بارے میں اسلام اور اسلامی جمہوری نظام کی نگاہ احترام اور تکریم کی نگاہ ہے جبکہ عورت کے بارے میں مغربی معاشرے کی نگاہ سامان اور اوزار کی نگاہ ہے۔
رہبر معظم نے فرمایا: اسلام میں انسانی اور الہی اقدار کے لحاظ سے عورت اور مرد میں کوئی فرق نہیں ہے، لیکن دونوں کی بعض مشترکہ اور بعض خاص ذمہ داریاں ہیں، اور اللہ تعالی نے ان کی جسمی ساخت کے لحاظ سے خاص ذمہ د اریاں عائد کی ہیں، عورت کے بارے میں اسلام کا نقطہ نظر قابل فخر اور عزتمندانہ ہے جبکہ مغربی ممالک کا عورت کے بارے میں نظریہ توہین آمیز ہے جس پر ہمیں اعتراض ہے۔
رہبر معظم نے فرمایا: اسلام میں عورت تمام ثقافتی ، سماجی، سیاسی، اقتصادی  اور اجتماعی میدانوں مین اپنی توانائیوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرسکتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں آج خواتین مختلف شعبوں میں اپنا فعال کردار ادا کررہی ہیں۔
رہبر معظم نے فرمایا: آج ایران میں تعلیمی شعبہ میں خواتین ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہیں اور ایران میں مختلف شعبوں میں عورتوں کی فعالیت اور سرگرمیاں تاریخ میں بے نظیر ہیں۔
رہبر معظم نے پیغمبر اسلام ﷺ کی رحلت کے بعد حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کے دو اہم خطبوں کو تاریخی خطبے قراردیتے ہوئے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا نے ان خطبوں میں احتجاج کرتے ہوئے کسی بھی توہین آمیز کلمہ سے استفادہ نہیں کیا اور مکتب اہلبیت علیھم السلام غیبت، بدگوئی ، بدزبانی اور علم و یقین کے بغیر کلام کرنے سے منزہ اور مبرہ ہے اور ہمارے مداحوں کو بھی معارف اسلامی کو عملی زبان میں عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین