Code : 1728 13 Hit

تیونس میں سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد

تیونس کے وزیر اعظم نے اس ملک کے سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ولایت پورٹل:اے ایف پی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے وزیر اعظم نے حال ہی میں ہونے والے خودکش حملوں کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب اوڑھنے  پر پابندی عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم یوسف شاہد نے سرکاری سرکلر پر دستخط کر دیئے جس کے تحت عوامی انتظامیہ اور اداروں کے دفاتر میں چہرہ چھپا کر داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے،خیال رہے کہ 27 جون کو شمالی افریقی ملک تیونس میں نقاب پوش دہشت گردوں نے 2 خودکش دھماکے کئے تھے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम