مسجد اقصیٰ پر حملہ مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ ہے:حزب اللہ

لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے ایک تقریر میں مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کے معاندانہ اقدامات کو مسلمانوں کے مقدسات پر کھلا حملہ قرار دیا۔

ولایت پورٹل:المنارچینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ حسن البغدادی نے مقبوضہ علاقوں میں، مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ اور شیطانی اقدامات کی شدید مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے  کہا کہ مسجد الاقصی کے خلاف صہیونیوں کے اقدامات مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرتے ہیں، ان کارروائیوں اور حملوں کو بغیر  جواب کے نہیں چھوڑا جا سکتا۔
لبنانی شخصیت نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے وحشیانہ اقدامات کا مقابلہ کرنا ہوگا، قبل ازیں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں مسجد اقصیٰ کے دفاع میں  فلسطینی عوام سے متحرک ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو مسلمانوں کے قبلہ اول کی حمایت میں اور مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے کھڑے ہونے اور جمعہ کے دن مسجد کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کو بھی  مسجد الاقصی کے خلاف اس کے معاندانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی موجودہ پالیسیوں کے جاری رہنے کے نتائج صہیونی حکام کو بھگتنا ہوں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین