Code : 2154 303 Hit

حملہ تم پر ہوا ہے ہم پر نہیں،ہم نے کب تمہاری حفاظت کا وعدہ کیا تھا؛ٹرمپ کا آل سعود کے منھ پر طمانچہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی حفاظت کا وعدہ نہیں کیا تھا۔

ولایت پورٹل: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم نے سعودی لوگوں سے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا کہ ہم ان کی حفاظت کریں گے لیکن ہمیں ان کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملے کا حل نکالنا ہے،امریکی صدر نے واضح کیا کہ ’یہ حملہ سعودی عرب پر ہوا ہے ہم پر نہیں ہوا‘،خیال رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کے 2 پلانٹس ابقیق اور خریص پر ڈرون حملے کیے گئے تھے،ڈرون حملوں سے تیل کی تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم سعودی پریس ایجنسی نے سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ابقیق اور خریص میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،اس حملے کی ذمہ داری انصار اللہ نے قبول کی تھی جبکہ اس کے عسکری ترجمان نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کو مستقبل میں بھی ایسے مزید حملوں کی توقع رکھنی چاہیے،امریکا نے جب ایران پر آرامکو تنصیبات پر حملے کا الزام عائد کیا تو اسے مسترد کرتے ہوئے تہران نے کہا تھا کہ ایران پر الزام تراشی سے خطے میں تباہی ختم نہیں ہوگی،بعد ازاں ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ خطے میں امریکی مراکز اور طیارے ان کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں،واضح رہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں اور تیل کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 19.5 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا تھا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम