0 Hit

ایرانی سائنسداں کے قتل نے بیجنگ کو چونکا دیا:چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اس واقعے سے حیران رہ گیا۔

ولایت پورٹل:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے سلسلے میں بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ایرانی سائنسدان کے قتل کی خبر سن کر چین حیران  رہ گیاہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تشدد اور مجرمانہ اقدامات خطے میں استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور چین ان کی مذمت کرتا ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل سوئس وزیر خارجہ سمیت کچھ یوروپی ممالک کے عہدیداروں نے فخری زادے کے قتل کی مذمت کی تھی۔
یادرہے کہ جمعہ 27 دسمبر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع  میں مسلح افواج کی معاونت کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ "محسن فخری زادہ" کی کار پر دہشت گرد عناصر نے خودکش اور مسلح حملہ کیا۔
اگرچہ ابھی تک کسی نے بھی شہید محسن فخری زادے کے قتل کے لئے ذمہ دار ی نہیں لی ہے  لیکن اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ دہشت گردی کا یہ منصوبہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ تھنک ٹینک میں بنایا گیا تھا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین