Code : 2846 26 Hit

جنرل سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھا: سابق نیورمبرگ پراسیکیوٹر

نیورمبرگ عدالت کے سابق جنگی جرائم کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ کی جانب سے دہشتگردی کا نشانہ بنانابین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ولایت پورٹل:نیورمبرگ عدالت کے سابق جنگی جرائم کے پراسیکیوٹر بنیامین فارنسس نے نیو یارک ٹائمز کو لکھے گئے ایک خط میں لکھا تھا کہ سردار قاسم سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، فرانسس ، جن کی عمر اس وقت 99 سال ہے ، دوسری جنگ عظیم میں نازیوں  پر لگائے جانے والےالزامات سے نمٹنے کے دوران ، نیورمبرگ عدالت کے عہدے دار تھے، یہ تجربہ کار وکیل اپنے خط کے ایک حصے میں لکھتے ہیں کہ  رائے عامہ حقیقت جاننے کی منتظر ہے لیکن نہیں معلوم اقوام متحدہ کے چارٹر ، بین الاقوامی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی عدالت انصاف اس مسئلہ پر کیوں خاموش ہیں،انھوں نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ آج کی دنیا میںاور سائبر اسپیس کی مدد سے جوان جہاں بھی ہوں انھیں  خطرہ لاحق ہے جب تک کہ ہم ان لوگوں کے ذہنوں اور دلوں کو تبدیل نہ کریں جو جنگ کو قانون پرترجیح دیتے ہیں۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम