انصاراللہ کے سربراہ کی فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعلان

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعاء میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ولایت پورٹل:المسیرہ چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین الحوثی نے آج اس ملک میں اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے احمد برکہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
 اس ملاقات میں تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صہیونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کے ثابت قدم اور اصولی موقف پر تاکید کی۔
 انصار اللہ کے سربراہ نے آزادی پسندوں کی انتقامی جنگ میں مزاحمتی مجاہدین بالخصوص جہاد اسلامی تحریک سے وابستہ جوانوں کے بہادرانہ موقف کی تعریف کی۔
 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی قوم فلسطینی قوم اور مزاحمت کو درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے احمد برکہ نے بھی اس ملاقات میں فلسطینی قوم کی قوم اور رہبر انقلاب یمن کی جرأت مندانہ حمایت کو سراہا۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی جو خود گزشتہ ایک دہائی سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں، نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
 یہاں تک کہ ایک بار یمنی عہدیداروں نے سعودی اتحاد سے کہا تھا کہ آؤ دونوں مل کر صیہونیوں سے لڑنے چلتے ہیں، انہیں بیت المقدس سے نکال باہر کر کے اپنے قبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کے چنگل سے نجات دلاتے ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین