Code : 3315 18 Hit

امریکہ میں کورونا کا قہر برپا؛ ہلاکتوں کی تعداد 14795 ہو گئی

امریکہ میں کورونا سونامی نے تباہی مچا دی اور اس ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کا تیز سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ولایت پورٹل:آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ  35 ہزار 128 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14795 ہو گئی۔ جبکہ امریکی وزارت جنگ پنٹاگون میں کورونا میں 2 ہزار 657 فوجی اور اہلکار مبتلا ہوئے ہیں۔
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بنسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹیسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصل مرکز میں تبدیکل ہوسکتا ہے۔ اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملات سامنے آنے شروع ہوئے تھے مگر اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम