Code : 4012 6 Hit

صیہونی فوج کا لائحۂ عمل سید حسن نصراللہ طے کرتے ہیں:سابق صیہونی فوجی کمانڈر

اسرائیلی فوج کے شمالی خطے کے سابق کمانڈر نے لبنان کی جنوبی سرحد پر کل پیش آنے والی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ ہی ہے جو تل ابیب کے ایجنڈے طے کرتی ہے۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے شمالی علاقے کے سابق کمانڈر عمیرام لوین نے آج (منگل کو) لبنان کی جنوبی سرحد پر کل پیش آنے والی صورتحال کے بارے میں ایک بیان دیا، شمالی خطے کے سابق کمانڈر نے کل کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ کل پیش آنے والا سکیورٹی واقعہ شرمناک ہے اور اسرائیل حکام اس کو مہار کرنے میں ناکام رہے، لیون نے کہا کہ یہ نصراللہ ہیں جو اسرائیل کے ایجنڈے  تیار کرتے ہیں۔
واضح رہے صیہونی فوج کے سابق کمانڈر کا یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا ہے جب کل شام کو کچھ صہیونی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ لبنان کی جنوبی سرحد پرصیہونی فوج اور حزب اللہ کی افواج کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے لیکن اسرائیلی میڈیا اور فوج کی اطلاع کے کچھ ہی  دیربعد حزب اللہ نے ان الزامات کی تردید کی اور اصرار کیا کہ اسلامی مزاحمت نے کوئی جھڑپ یا فائرنگ نہیں کی ہے، حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے  جھوٹےدعووں کی وجہ سے "فریب اور غلط فتوحات کرنے" کی کوشش کی گئی تھی۔
در ایں اثناسابق اسرائیلی وزیر خارجہ  اور اسرائیل ہماری ہوم پارٹی کے رہنما ایگڈور لیبرمین نے کل کہا تھا کہ لبنان کی جنوبی سرحد پر پیش آنے والی صورتحال نے ثابت کردیا ہے کہ نصراللہ اپنی بات پر عمل کرتے ہیں اور صیہونی عہدہ داروں نے یہ اعتراف پہلی بار نہیں  کیا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد بار صیہونی اعتراف کر چکے ہیں حسن نصراللہ جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں اور یہی وجہ ہے صہیونی فوج کو اپنے اپنے کمانڈوں سے زیادہ سید حسن نصراللہ کی باتوں پر اعتماد کرتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین