Code : 2142 18 Hit

الزام تراشی سے تباہی ختم نہیں ہو گی؛ایران کا امریکہ کو جواب

ایران کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ یمن میں پھنس چکا ہے جس کی وجہ سے وہ ادھر ادھر ہاتھ پیر ماررہا ہے اور دوسروں پر الزام تراشی کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے ہم منصب امریکی سیکریٹری خارجہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی میں ناکامی پر مائیک پومپیو نے اپنی سمت تبدیل کرلی ہے،’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یمن میں پھنس گئے ہیں،ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ کا خیال تھا کہ وہ ہتھیاروں کی برتری اسے فوجی فتح دلائے گی،جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران پر الزام لگانے سے تباہی ختم نہیں ہو گی،انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ ہماری جانب سے پیش کردہ تجویز قبول کی جائے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے کہ اسی میں جنگ کا خاتمہ اور تنازعہ کا حل ممکن ہے،ایران کی جانب سے اس ضمن میں 15 اپریل کو تجویز پیش کی گئی تھی۔
ہم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम