Code : 2439 105 Hit

صیہونی یمن کے خلاف ذرہ بھی حماقت کریں گے تو دندان شکن جواب دیں گے:الحوثی

تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے اسرائیل کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یمن کے خلاف کوئی بھی حماقت کرنے کی کوشش کرؤ گے تو دندان شکن جواب ملے گا۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے کہا کہ عراق اور لبنان میں برپا ہونے والے مظاہروں اور آشوب پر امریکہ اور اسرائیل کا خوش ہونا ان کی اندرونی خباثت کا پتا دیتا ہے،انھوں نے کہا کہ میں مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی امتوں کو ہوشیار کرتا ہوں کہ وہ  ایسے کام نہ کریں کہ عراق اور لبنان کی طرح  دشمن کی راہ ہموار ہوجائے،انھوں نے مزید کہا کہ ہم ثقافتی،فکری،سیاسی،اور اقتصادی میدانوں میں حقیقی آزادی کے طلبگار ہیں،اس وقت عالمی سامراج قوموں کو دبانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور  لگا رہا ہے  نیز اخلاقی اقدار کو ختم کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،الحوثی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم آزاد ہوکر رہے  گی اس لیے کہ یہ آزادی بخش راستہ پر چل رہی ہے جس سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے،انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمن کے خلاف بننے والے اتحاد کو جنگ روک دینا چاہیے اور حملے بند کردینا چاہیے اس لیےکہ  جنگ جاری رہنے کی صورت میں اب ان کا نقصان زیادہ ہوگا اور ان پر مہلک وار کیےجائیں گے کیونکہ یہ ہمارا حق ہے،انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کے سلسلہ میں ہمارا دینی، اصولی،اخلاقی ،انسانی موقف یہ ہے کہ یہ ایک غیر قانونی اور قابض  ریاست  ہے، اگر یہ ہماری قوم کے خلاف کوئی بھی حماقت کریں گے تو ہم ان پر کاری ضرب لگانے میں ذرہ سی بھی دیر نہیں لگائیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम