سعودی وزیر خارجہ کی صیہونیوں کی تعریف پر صیہونی بھی حیرت زدہ

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے اگلے دن  اسرائیل کی ایسی تعریف کی کہ اس پرصہیونیوں کو بھی حیرت ہوئی۔

ولایت پورٹل:عبرانی زبان میں شائع ہونے والے صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے ایک سعودی عہدیدار سے اسرائیل کی تعریف میں بے مثال ریمارکس سنے ہیں، نیتن یاہو کے قریبی اخبار کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں اسرائیل کی حمایت میں بے مثال  تقریری کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے زیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ملاقات کے ایک دن بعد کہاکہ اسرائیل نے خطے کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے اور خطے میں امن کی راہ ہموار کی ہے، اس دوران بن فرحان نے دعویٰ کیا کہ ریاض کے نقطہ نظر سے خطے میں مکمل استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین