صیہونیوں کی اپنے کارندوں کے ساتھ مل کر ایران مخالف اتحاد تشکیل دینے کی کوشش

صیہونی  حکام خلیج فارس کے تین عرب ممالک کے ساتھ ملک کر ایران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل:صیہونی چینل الحرہ کی رپورٹ کے مطابق  صیہونی حکومت نے مشترکہ دشمنوں خاص طور پر ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد بنانے کے لئے خلیج فارس کے کچھ عرب ممالک کے ساتھ بات چیت کی ہے، رپورٹ کے مطابق  یروشلم پوسٹ نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے، اخبار نے مزید کہاکہ یہ تینوں عرب ممالک اور اسرائیل ایران کو اپنے لئے ایک بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں خاص کر اگر تہران اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
 اس سلسلے میں  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے کل (منگل) مقبوضہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر ، محمد محمود الخاجه،سے ملاقات کی جس میں نیتن یاہو نے الخاجہ کو بتایا کہ ہم مشرق وسطی کو تبدیل کریں گے ، ہم دنیا کو تبدیل کریں گے،ادھر صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں علاقائی اور مشترکہ منصوبوں میں توسیع کے امکان پر تبادلہ خیال کیا،اس اجلاس میں صیہونی قومی سلامتی کے مشیر مئیر بن شبات اور دیگر صہیونی عہدیداروں نےبھی شرکت کی۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین