Code : 1453 24 Hit

صہیونی فوج کا مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں اور نمازیوں کامحاصرہ

صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں اور نمازیوں کا محاصرہ کرکے اعتکاف کرنے والے فلسطینی روزہ داروں کو مسجد کے اندر بند کردیا گیا۔

ولایت پورٹل:یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے المصلیٰ القبلی پر دھاوا بولا اور وہاں پر اعتکاف کرنے والے فلسطینی روزہ داروں کا محاصرہ کرکے انہیں مسجد کے اندر بند کردیا گیا،مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ اسلامی اوقاف کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے لیے داخل ہوئی اور اس نے قبلہ اول میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں،اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں اور روزہ داروں کا محاصرہ کیا، خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو زدو کوب کیا ہے،ماہ صیام کے آغاز ہی سے صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کا ناک میں دم کر رکھا ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے مسجد القبلی میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینیوں نمازیوں کا گھیراﺅ کردیا،دوسری جانب یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی مرتکب ہوئی اور مسجد میں اشتعال انگیز حرکات کیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम