Code : 4029 9 Hit

صیہونی لابی کی امریکی مسلمان نمائندہ کو شکست دینے کی کوشش

امریکہ کااسرائیل نواز گروپ جو امریکی کانگریس میں صیہونی نواز امیدواروں کی حمایت کرتا ہے الہان عمر کی حریف کی انتخاباتی مہم کے لئے اب تک 397000 ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

ولایت پورٹل:اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مابق امریکہ میں صہیونی نواز جماعت نےا مریکی  کانگریس کی مسلم ممبر الہان عمر  کے حریف کی حمایت کے لئے تقریبا400000 ڈالر جمع کیےہیں، یہ حمایت مینیسوٹا میں الہان عمر اور انتھونی میلٹن مائیکس کے مابین انتخاباتی رقابت کے ایک حصے کے طور پر سامنے آئی ہے،یادرہے کہ اسرائیل کا حامی امریکی گروپ  جو امریکی کانگریس میں اسرائیل کے حامی امیدواروں کی حمایت کرتا ہے ، نے میلٹن مائیکس کی انتخابی مہم میں اب تک 397000 ڈالر تقسیم کیے ہیں۔
واضح رہے کہ 2018 میں  الہان عمر نے امریکی ایوان نمائندگان میں داخل ہونے کے لئے 78٪ ووٹ حاصل کیے اور اس دوران ان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے شدید اختلاف رائے پیدا ہوا ہے،یادرہے کہ امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نومبر کے نامزد ہونے والے ممبران کے ابتدائی انتخابات صدارتی انتخابات کے ساتھ  11 اگست کو ہوں گے۔
دوسری طرف  نیویارک شہر میں ایک اور صہیونی گروپ ، جسے نورپیک پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کہا جاتا ہے ، نے اب تک میلٹن میوکس کی انتخاباتی مہم کے لئے 106000 ڈالر کا عطیہ دیاہے،قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے حامی امریکی  صیہونی گروپ کی بنیاد 2019 میں بڑی صہیونی لابی اے آئی پی اے سی کے کچھ سابق ممبروں نےڈالی تھی۔
واضح رہے کہ الہان عمر کو امریکی ایوان نمائندگان کے ایک فلسطینی نژاد رکن کے ساتھ  سنہ 2019 میں اسرائیلی بائیکاٹ تحریک کی حمایت کرنے پر مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا، انھیں ڈیموکریٹک پارٹی کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی کمیٹی میں شمار کیا جاتا ہےاوراس پارٹی کے ضمنی انتخابات میں انھوں نے اس سال امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے "سینیٹر برنی سینڈرز" کی حمایت کی ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین