Code : 2204 108 Hit

عرب حکام کی نااہلی کی وجہ سے صیہونی حکومت کا وجود ابھی تک باقی ہے:سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی حکومتیں امت مسلمہ کے مسائل کی ذمہ دار ہیں۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر صیہونی حکومت کا ناجائز وجود اب تک باقی ہے ،حزب اللہ کے سربراہ نے منگل کی رات جنوبی بیروت میں سیدالشہداء کمپلکس میں  کہا کہ آج  امت مسلم اور علاقے کو جو مسائل و مشکلات درپیش ہیں ان کی ذمہ دار عرب حکومتیں اور خلیج فارس کے عرب ممالک ہیں ،حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس کے ساتھ ہی استقامتی محاذ کی بھی قدردانی کی جس نے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا اور علاقے میں داعشی دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम