Code : 3363 14 Hit

صہیونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف کورونا بحران کاغلط فائدہ اٹھا رہی ہے:جہاد اسلامی فلسطین

فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے خبردار کیا کہ صہیونی حکومت مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے کورونا بحران کو استعمال کررہی ہے۔

ولایت پورٹل:القدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی  فلسطین کے سیاسی بیورو کے ایک رکن  محمد الہندی نے صیہونی حکومت کی جانب سے کورونا بحران سےغلط فائدہ اٹھانے اور اس بحران کی طرف دنیا کی توجہ خصوصا مقبوضہ بیت المقدس کے باشندوں پر اس سلسلہ میں دباؤ ڈالنے کی کوششوں سے متنبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بلاشبہ صہیونی دشمن موجودہ حالات کو مقبوضہ بیت المقدس کے باشندوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں بڑھانے کے لئے استعمال کررہا ہے۔
الہندی نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی غاصبوں کے خلاف فرنٹ لائن کی حیثیت سے مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کی مدد کے لئے کارروائی کرے۔
انہوں نے غزہ  پٹی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے  اور محلوں کی جراثیم کشی کرنےمیں جہاد اسلامی تحریک میں شمولیت کا بھی ذکر کیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین