Code : 4430 3 Hit

صہیونی وفد سعودی آسمان سے ہوتا ہوا بحرین پہنچا

ایک صہیونی وفد اسرائیل اور بحرین کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر تبادلہ خیال کے لئے آج مقبوضہ فلسطین سےبحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچا ہے۔

ولایت پورٹل:صہیونی اخبار یدیوت آہرنوٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل اور بحرین کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر تبادلہ خیال کے لئے آج مقبوضہ فلسطین سے بحرین کے دارالحکومت منامہ کے لیے روانہ ہوا، صہیونی میڈیا کے مطابق  وائٹ ہاؤس میں معمول کے معاہدے پر دستخط کے ایک ہفتے بعد  ایک اسرائیلی وفد خصوصی پرواز کے ذریعہ بحرین روانہ ہوا۔
صیہونی اخبار نے کہ اعلان کیا کہ صیہونی وفد کا طیارہ سعودی فضائی حدود سے گزر کر گیا ہے،رپورٹ کے مطابق اس وفدمیں رونان پرٹز ، وزیر اعظم کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، ایلون اوشفز ، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ، وزارت خارجہ کے قانونی محکمہ کے نمائندے اور داخلی سلامتی کونسل کے نمائندے شامل ہیں، صہیونی وفد آل خلیفہ اور بحرین کی  وزارت خارجہ کے عہدیداروں سے ملاقات کرے گا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین