صیہونی فوج فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ کرنے میں ناکام؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی فوج اور آبادکاروں کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی کاروائیوں کو روکنے میں صیہونی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

ولایت پورٹل:صہیونی اخبار یدیعوت احرنوت نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کی موج شکن نامی کارروائی مغربی کنارے میں مزاحمتی قوتوں کے خلاف تقریباً چھ ماہ سے جاری ہے، تاہم اس کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آتا جبکہ ایسا لگتا تھا کہ اس آپریشن کے لیے جو نام چنا گیا وہ بہت پر امید تھا۔
 یدیعوت احرنوت نے مغربی کنارے میں جنین کے قریب الجلمہ چوکی پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران اسرائیلی حکومت کے ایک افسر کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ اسرائیلی فوج اسرائیل اور آبادکاروں کا دفاع کرنے کے بجائے ٹاؤن شپ پولیس بن چکی ہے،اس صہیونی اخبار نے ایک فلسطینی مجاہد کے گھر کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کی جارحیت اور اس کی شیخی بھگارنے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ کوئی قابل فخر بات نہیں ہے کیونکہ قلیل مدت میں تباہ ہونے والے مکانات پہلے سے کہیں بہتر بنائے جائیں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین