صیہونی نسل پرست حکومت:یورپی عوام

تین یورپی ممالک میں متعدد سماجی کارکنوں اور فلسطینی قوم کے حامیوں نے صیہونی حکومت کو نسل پرست حکومت قرار دیا اور فلسطینی قوم کے خلاف صیہونیوں کے جرائم بالخصوص غزہ کے عوام کے خلاف ان کے حالیہ جرائم کی مذمت کی۔

ولایت پورٹل:سیکڑوں برطانوی شہریوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف اس حکومت کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی، اس اجتماع کے شرکاء نے فلسطینی سرزمین پر صیہونی بستیوں کی تعمیر روکنے اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حالیہ تین روزہ جارحانہ حملے میں 15 سے زائد بچوں سمیت 49 افراد شہید اور 360 زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں بھی تقریباً 100 بچے اور نوعمر ہیں، ادھر جرمنی میں بھی سیکڑوں افراد نے غزہ کے شہداء کی یاد میں ایک تقریب منعقد کرکے فلسطینیوں کے خلاف قابض فوج کے جرائم کی مذمت کی، انہوں نے شمع روشن کر کے غزہ کے شہداء کے اہل خانہ اور فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔
درایں اثنا اسپین کی وزارت خارجہ کے سامنے ریلی نکالی گئی اور شرکاء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور اس پر عالمی خاموشی کی مذمت کی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین