غزہ جنگ بندی کے بارے میں صیہونی فوج کا انکشاف

ولایت پورٹل:صیہونی فوج کے ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ اس حکومت کے غزہ کی پٹی پر حالیہ حملے کے دوران اس نے اشدود کے قریب "تمر" گیس پلیٹ فارم کی طرف ایک ڈرون کو روکا،العربیہ نیوز چینل نے بھی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی حالیہ لڑائی کے دوران اس شہر سے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز میں سے ایک کی طرف اڑتا ہوا ایک ڈرون مار گرایا گیا۔
ان ذرائع کے مطابق اس ڈرون کا مقصد بحیرہ روم میں صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارم کو نشانہ بنانا تھا،العربیہ نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے گیس پلیٹ فارمز پر حملے کے خوف سے غزہ میں جنگ روک دی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے گزشتہ جمعہ کو غزہ کی پٹی کے علاقوں پر حملہ کیا، جسے غزہ کی پٹی کے مزاحمتی گروپوں بالخصوص جہاد اسلامی کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا،تاہم آخر کار تین روزہ جنگ کے بعد اتوار کو مصر کی ثالثی سے جہاد اسلامی تحریک کی شرائط کو پوری طرح قبول کرتے ہوئے جنگ بندی ہوئی۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز پر مزاحمتی تحریک کے ڈرون حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے گیس پلیٹ فارمز کو نشانہ بنائے جانے کے خوف سے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت روکی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین