Code : 2339 52 Hit

ہم شام میں تیل کے ذخائر کی حفاظت کر رہے ہیں؛امریکہ کا نیا حربہ

امریکی وزیرجنگ نے دعوی کیا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے تیل کے ذخائر پر داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے ممکنہ حملے کو روکنے کے لئے ہے۔

ولایت پورٹل:اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ مارک اسپر نے بریسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں اعلان کیا کہ امریکی فوجیوں کی ایک تعداد شام میں باقی رہے گی،امریکی وزیرجنگ نے دعوی کیا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے تیل کے ذخائر پر داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے ممکنہ حملے کو روکنے کے لئے ہے،مارک اسپر نے شام میں نیٹو کی موجودگی کے منصوبے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر داعش گروہ ، تیل کے ان ذخائر تک دسترسی حاصل کر لے گا اور اس سے ہتھیار اور جنگجو خریدے گا یا کچھ بھی کرے گا تو اسے شکست دینا مزید مشکل ہوجائے گا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम