Code : 3356 17 Hit

امریکہ نے عراق میں 122 اہداف پر حملے کی تیاری کر رکھی ہے:فرانسسی نیوز ایجنسی

فرانسسی نیوز ایجنسی نے عراقی اور مغربی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ نے عراق میں 122 اہداف پر حملے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

ولایت پورٹل:فرانس نیوز ایجنسی نے عراق میں ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کے بارے میں ایک سینئر عراقی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے عراق میں 122 اہداف پر حملے کی منصوبہ بندی  کر رکھی ہے  تاکہ وہ امریکی فوجیوں پر مزید حملوں کی صورت میں ان اہداف کو نشانہ بنا سکے۔
فرانس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حملوں کے نتائج دور رس ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق  داعش کے خلاف بننے والے امریکی اتحاد کے سربراہ  جنرل پیٹ وائٹ نے مارچ میں امریکی سنٹرل کمانڈ کو لکھے گئے ایک خط میں اتحادی افواج کے اتحادی فوج کو درپیش خطرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔
فرانسسی نیوز ایجنسی نے دونوں ممالک کے سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتحاد کے غیر امریکی ممبروں کو خدشہ ہے کہ امریکی حملوں سے عام شہریوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے اور بغداد کی حکومت کے لیے مزید غیر ملکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
تاہم تین مغربی سفارت کاروں نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی وجہ سے عراق کے لیے امریکی منصوبہ فی الحال ترک کردیا گیا ہے۔
انھوں کا کہنا ہے کہ لیکن اگر امریکی افواج پر مزید حملے کیے جاتے ہیں جو ہلاکتوں کا سبب بن جاتے ہیں تو یہ سارے منصوبے پھر سے میز پر لوٹ آئیں گے۔
مذکورہ نیوز ایجنسی کے مطابق  عراق میں تاجی اڈے پر امریکی فورسز پر آخری راکٹ حملے جس میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، کے بعد امریکہ نے  میزائل حملے شروع کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے ۔

 

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम