Code : 3119 8 Hit

امریکہ کو ذمہ دارانہ طریقہ کے ساتھ افغانستان نکلنا چاہیے:چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو ذمہ داری کے ساتھ افغانستان سے جانا چاہیے۔

ولایت پورٹل:افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیئن نے صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے  امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے  معاہدے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ امریکی فوجیوں کو ذمہ داری کے ساتھ افغانستان سے جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکی فوجیوں کا اس ملک سے ذمہ دارنہ  انخلاء کا مطلب یہ ہے کہ اس سے افغانستان میں سکیورٹی خلاء ایجاد نہ ہو اور دہشت گرداس صورتحال سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں ۔
لیجیئن  نے مزید کہا کہ چین کا خیال ہے کہ طالبان اور امریکہ کے مابین معاہدے پر دستخط افغان بحران کے سیاسی حل میں اہم کردار ادا کریں گے  اور بیجنگ افغانیوں کے زیرقیادت ایک جامع امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ کو امید ہے کہ امریکہ طالبان معاہدہ افغانستان میں امن کا بیج بوئے گا۔
یادرہے کہ یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جبکہ کل طالبان نے اعلان کیا کہ تشدد ختم ہوچکا ہے اب افغان فورسز پر حملے شروع ہوجائیں گے۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम