Code : 1609 101 Hit

دنیا پر امریکہ کی اجارہ داری کا دور ختم ہو چکا ہے:جنرل سلامی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا ہے کہ جب امریکہ کی دھمکیاں کھوکھلی ثابت ہوئیں تو سب پر یہ واضح اور عیاں ہوا کہ یہ کس حد تک کمزور اور ناتوان ہے ۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کل اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی ہے کہا کہ ماضی کی نسبت ایران ایک طاقتور ترین ملک بن چکا ہے جو دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہا ہے اور ایران کے مسلمان عوام کی جانب سےبہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے کی اصل وجہ اسلامی، انقلابی اور قومی عزم ہے ،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے حالیہ مہینوں کے دوران سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور پروپگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب اس قسم کی دھمکیاں کھوکھلی  ثابت ہوئیں تو سب پر یہ واضح اور عیاں ہوا کہ امریکہ کس حد تک کمزور اور ناتوان ہے،جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران کے دشمن کمزور ہو گئے ہیں اور وہ تھک چکے ہیں اور اب دنیا پر امریکہ کی اجارہ داری کا دور ختم ہو چکا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम