Code : 4042 7 Hit

امریکہ کے پاس دہشت گردی کا لیبل ہے جو اپنے ہر مخالف پر لگا دیتا ہے:الحوثی

یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے امریکی صدر کے حالیہ تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن دہشت گردی کو امریکی شہریوں سمیت تمام مخالفین کے خلاف ایک آلے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز پورٹلینڈ میں مظاہرین کو انتہائی جارحانہ  طور پر طاقت کا استعمال کرنے کی دھمکی دی، ٹرمپ نے گذشتہ جمعرات کی شام کو بھی کہا تھا کہ جب تک پورٹ لینڈ  میں سلامتی اور استحکام واپس نہیں آتا سلامتی فورسزاس  شہر کو نہیں چھوڑیں گی۔
انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ ریاستی گورنر کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کیٹ براؤن اپنا کام نہیں کررہے ہیں ، انھیں پورٹلینڈ سے فسادیوں اور باغیوں کو ختم کرنا چاہئے اور انھیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو  وفاقی حکومت ان کے لئے یہ کام کرے گی نیزجب تک سلامتی اور استحکام واپس نہیں آتا ہم واپس نہیں جائیں گے۔
یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے ٹرمپ کے  ان اظہار خیالات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھاکہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات  سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ  دہشت گردی کا نام امریکی حکومت کے ذریعہ ان تمام لوگوں کے خلاف استعمال کیا جانے والا ایک آلہ ہے جو اس کی دہشت گردی کی پالیسیوں اور اقدامات کو مسترد کرتے ہیں چاہے وہ امریکی شہری ہی کیوں نہ ہوں جیسے کہ انھوں نے اپنے حالیہ بیانات  میں امریکی قوم کے ایک حصے کو دہشت گرد قرار دیا ہے جو پولیس کی دہشتگردی اور سیاہ فام افراد کے ساتھ نسل پرستانہ سلوک کے خلاف مظاہرے کررہے تھے کیونکہ ٹرمپ کی نسل پرست حکومت میں نسل پرستی کے خلاف بولنا بھی دہشتگردی اور بغاوت شمار ہوتا ہے اسی لیے تو ٹرمپ نے کہا کہ مظاہرین یاد رکھیں کہ باقی کی زندگی جلیوں میں گذارنا پڑے گی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین