امریکہ عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے:چین

چین کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکہ کو عالمی نظم و ضبط کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس  کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع نے ایک بیان میں  اپنی دفاعی افواج کے خلاف امریکی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے  امریکہ کو عالمی امن و امان کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے،واضح رہے کہ یہ بیان امریکی محکمہ دفاع کی چین کی فوجی سرگرمیوں اور مقاصد سے متعلق کانگریس کو سالانہ رپورٹ کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔
چین کے بارے میں امریکی محکمہ دفاع کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی فوجی سرگرمیاں اور مقاصد امریکی قومی مفادات اور عالمی امن اور سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں، چین کی وزارت دفاع نے پینٹاگون کی سالانہ رپورٹ کو چین کی فوج اور 1.4 بلین کی آبادی سے متعلق حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین