امریکہ دنیا کے اسٹریٹجک استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے:چین

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے چین ، روس اور ایران کے خلاف امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن تہران کے جوہری پروگرام کو غلط استعمال کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:ڈیلی چائنہ کی رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین ، روس اور ایران سمیت دیگر ممالک کے خلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں  جس سےثابت ہوتا ہے کہ  واشنگٹن  پوری دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا کہ امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت کی طرف لوٹ رہا ہے،انھوں نے کہا کہ امریکہ نے یہاں تک کہ اپنی اسٹریٹجک سیکیورٹی رپورٹس میں بھی بار بار چین اور روس کو اسٹریٹجک حریفوں اور غیر ملکی خطرات سے تعبیر کیا ہے  جس سے اقوام عالم میں تصادم کو ہوا ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ یکطرفہ پن پر عمل پیرا ہے، اس نے روس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر عدم پھیلاؤ معاہدہ (آئی این ایف) اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کرلی  اور اس نے نیو اسٹارٹ معاہدے میں توسیع کے خلاف منفی مؤقف اپنارکھاہے، شوانگ جنگ نے کہا کہ امریکہ نےجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لئے دوہرے معیار طے کیے ہیں اور وہ جزیرہ نما کوریا اورایرانی جوہری مسئلے جیسے چیلینجنگ امور سے فائدہ اٹھا کر اپنے جیو پولیٹیکل ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین