Code : 4675 7 Hit

امریکہ دنیا میں جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے:چین

ایک چینی ماہر نے لکھا ہے کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی انتخابات میں دوسرے ممالک کی مداخلت کے دعووں کے باوجود امریکہ نے 85 ممالک کے اندرونی معاملات اور انتخابات میں مداخلت کی ہے۔

ولایت پورٹل:سی جے ٹی نیوز سائٹ کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک مضمون میں چینی مطالعات کے ماہر کیتھ لیمب نے امریکہ کو دنیا میں جمہوریت اور خودمختاری کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے، لیمب نے اپنے مضمون میں لکھا ہے ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن [ان کے ڈیموکریٹک حریف]  نے اپنے آخری انتخابی مناظرے میں  جب انتخاب میں مداخلت کرنے کی بات کی تھی تو  وہ اپنے روایتی 'لولو' ، چین ، روس اور ایران کی طرف گئے اور بائیڈن نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ روس نے مداخلت کی ہے ، چین نے کسی حد تک مداخلت کی ہے  اور اب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایران نے بھی مداخلت کی ہے، اگر میں منتخب ہوا تو ان ممالک کوبھاری قیمت چکا نا ہوگی ، اس وقت امریکی خودمختاری میں مداخلت ہو رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکی قومی انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جان راٹ کلف نے بھی بدھ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ روس اور ایران نے ووٹرز کے اندراج کی معلومات حاصل کی ہیں اور ان کا ہدف صدارتی انتخابات میں الجھن پیدا کرنا ہے، اس کے علاوہ ایران نے انتخابات کو کمزور کرنے کے لیےمواد بھی شائع کیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ امریکی جمہوریت  تنہا اور غیر ملکی طاقتوں کی مدد کے بغیر  ملکی انتخابات کو نقصان پہنچانے کے لئے کامیاب کوشش ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین